Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف گہرا تنگ اور مسلسل کاروائیاں جاری ۔
مورخہ 24 نومبر 2025
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ* کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر تھانہ نیو کراچی پولیس کی کارروائی گینگ برسٹ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 04 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔
ملزمان کی شناخت
1۔ محمد فیضان عرف فیضی ولد انور حسین
2۔ محمد جاوید ولد عبدالباری
3۔ طارق علی اور نومی ولد جمعہ علی
4۔ حارث عرف عباس ولد محمد یحیی کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزمان کے قبضے سے
04 عدد پسٹلز، 08 راؤنڈ، 02 موبائیل فون اور 01 رکشہ نمبری D-21-07286 میکر سازگار برنگ نیلا برآمد ہوا۔
گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
1۔ مقدمہ الزام نمبر 755/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ
2۔ مقدمہ الزام نمبر 756/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ
3۔ مقدمہ الزام نمبر 757/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ
4۔ مقدمہ الزام نمبر 758/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی