Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر گھروں / بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والے گینگ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن

میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

مورخہ : 20 دسمبر - 2024

تھانہ بلال کالونی پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کا تعلق ہاؤس رابر راشد کشمیری گینگ گروپ سے نکلا جو گھروں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔

ملزمان اغواء برائے تاوان، اقدام قتل، ڈکیتی رہزنی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ بلال کالونی کے علاقے میں گھروں میں واردات کرنے کی نیت سے گھوم رہے تھے۔

ملزمان گھروں/بنگلوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان اکثر وارداتوں میں اپنے آپ کو پولیس والا ظاہر کراتے اور گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتی کرتے تھے۔

ملزمان گھروں کے دروازوں کو کھلا دیکھ کر داخل ہوتے فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹتے تھے۔

ملزمان کا گروہ 2012 سے کراچی میں وارداتیں کر رہا ہے۔ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے چار سے زائد ساتھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے تھانہ سرسید کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی حدود میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.