Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سرجانی ٹاؤن پولیس کا منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔ منشیات و اسلحہ برامد

مورخہ: 03 مئی 2025

*جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں* تھانہ سرجانی پولیس نے گزشتہ شب سرچ آپریشن کے دوران 03 منشیات فروش/اسٹریٹ کریمنلز ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں 02 اسٹریٹ کرمنلز اور 01 منشیات فروش شامل ہے جن سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی۔

تینوں ملزمان کو سرجانی سیف المری گوٹھ سے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، آدھا کلو چرس اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں مدثر ولد گلزار احمد، حماد ولد نعیم (اسٹریٹ کرمنلز) اور ارشد ولد شکیل احمد (منشیات) شامل ہیں۔

منشیات فروش ارشد عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی قتل، اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 460/2023 بجرم دفعہ 353/327/34 ت پ تھانہ سرجانی۔

2. مقدمہ الزام نمبر 461/2023 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ سرجانی۔

3. مقدمہ الزام نمبر 455/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی۔

4. مقدمہ الزام نمبر 186/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 432/2023 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ سرجانی۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.