Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مورخہ 11 دسمبر 2025 بروز جمعرات ڈی آئی جی ویسٹ زون کی کانفرنس روم میں زیر صدارت ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع منگھوپیر 2025 کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔۔

مورخہ 11 دسمبر - 2025  

سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع  منگھوپیر مورخہ 25 دسمبر تا 28 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ 

اس میٹنگ میں SSP ڈسٹرکٹ ویسٹ، SSP ٹریفک ویسٹ، DSPs منگھوپیر، پاکستان بازار، اورنگی و دیگر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ اجتماع گاہ کے معززین نے شرکت فرمائی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ نے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کو عالمی تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ہدایات دی ہیکہ وہ عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے تشکیل دیئے گئے پلان کے مطابق  فل پروف سیکیورٹی اقدامات رکھیں گے۔

تبلیغی اجتماع کے موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نگراں / انتظامیہ اجتماع گاہ کیساتھ ملکر حکمت عملی کے مطابق جائزہ لیں اور ان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کریں۔

اجتماع گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کیمپ کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ / CCTV کیمرے بھی زیادہ تعداد میں نصب کیئے جائیں۔ 

بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیمیں اجتماع گاہ کو مکمل چیک کریں گی اور کلیرنس رپورٹ دیں گی۔

موبائیل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت زیادہ سے زیادہ اجتماع گاہ کے اطراف رکھی جائیں۔ کوئی بھی جوان بغیر بلٹ پروف جیکٹ کے اپنی ڈیوٹی پر نہیں ہوگا۔ 

اسنیپ چیکنگ پوائنٹس اور پیٹرولنگ کے عمل میں بالخصوص اجتماع گاہ کو لازمی فوکس کیا جائے۔ 

اس موقع پر انٹیلیجنس سیکشن کو مزید فعال کیا جائے اور مشکوک اشخاص پر نگاہ رکھی جائے اور ان کی کڑی نگرانی کی جائے۔

گاڑیوں کی پارکنگ و چوری کے حوالے سے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے اجتماع گاہ کے معززین کو یقین دہانی کرائی کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کی ٹیمیں اجتماع گاہ پر تشکیل دی جائیں گی تاکہ گاڑیوں کی پارکنگ بہتر طریقے سے پارک ہو سکیں اور چوری نا ہو سکیں۔
 
گاڑیوں کی پارکنگ کا خاص خیال رکھا جائے اور گاڑیوں کی پارکنگ اجتماع گاہ سے کافی فاصلے پر رکھی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نا ہو۔

تمام افسران و جوان کسی بھی صورت میں اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑیں گے۔

تبلیغی اجتماع کے موقع پر اجتماع گاہ کے اندر پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے تاکہ تمام افسران کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں۔

مزید ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے فرمایا ہیکہ میں بذات خود تمام صورت حال کو لحمہ بہ لحمہ مانیٹر کرونگا 

میڈیا سیل - ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.