Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلے میں جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے کانفرنس روم ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

مورخہ 25 جون 2025

اس اہم اجلاس میں ویسٹ زون کے تمام ڈویژنل ایس پیز صاحبان، ڈی ایس پیز صاحبان و انچارج ZIB ویسٹ زون نے شرکت فرمائی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تمام افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے ذیل ہدایات جاری فرمائیں :-

◼️محرم الحرام ڈیوٹی کی مناسبت سے تمام نفری کو ڈپلائمنٹ سے پہلے مکمل بریفینگ دی جائے گی۔

◼️تمام علماء حضرات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

◼️جلوس کے روٹس پر شرانگیزی وال چاکنگ، بینرز یا کوئی پمفلٹ وغیرہ آویزاں ہوں اس کو فوری remove کیا جائے گا۔

◼️تمام جلوسوں کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

◼️تمام جلوسوں اور مجالس سے قبل گذرگاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کی BD ٹیم سے مکمل سویپنگ اور سرچنگ کرائی جائے گی۔

◼️جلوسوں کی گذرگاہوں کے اردگرد ناجائز تجاوزات کو فوری ہٹا کر مکمل کلیئر کرایا جائےگا۔

◼️مزید ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے تمام افسران سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ مزید جو افسران بہتر سمجھتے ہیں وہ حکمت عملی تیار کی جائے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.