Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منگھوپیر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سلطان آباد میں کاروائی کرکے 02 عادی جرائم پیشہ اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 15 دسمبر 2024

تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی اسلحہ کے زور پر تھانہ عیدگاہ کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔

ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں کریم اللّٰہ ولد شریف اللّٰہ اور اسمائیل ولد زمین خان شامل ہیں۔

گرفتار ملزم کریم اللّٰہ عادی قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں تھانہ تیموریہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.