Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون کا عیدالفطر کے موقع پر شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات و اظہار یکجہتی
DATED: 18 MARCH 2026
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ* نے عیدالفطر کی پر مسرت آمد کے موقع پر شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اس سلسلے میں انہوں نے شہید کانسٹیبل محمد یوسف کی رہائش گاہ محلہ گوٹھ اللہ بچایو منگھوپیر کا دورہ کیا، جہاں شہید کی فیملی سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی اور شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی بھی ڈی آئی جی ویسٹ زون کے ہمراہ تھے۔
*ڈی آئی جی ویسٹ زون* نے شہید کے اہل خانہ کو پھولوں کا گلدستہ، مٹھائی اور عیدی کے طور پر چیک پیش کیا، شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ:
"عید کی خوشیاں ہمیں اپنے ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں جنہوں نے شہریوں کے تحفظ اور فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا" شہداء محکمہ پولیس کا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ محکمہ پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ہر خوشی و غم میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہوں۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ* نے شہداء کی فیملی کو یقین دلایا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
شہداء پولیس کی فیملی نے پولیس کی جانب سے عید تہواروں اور شہداء پولیس ڈے پر پولیس افسران کا ان کی فیملیز کو یاد رکھنے پر ڈی آئی جی ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ* نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہداء کی فیملیز کا خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ رابطہ قائم رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی طور پر حل کیا جائے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی