Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مضر صحت گٹکا / ماوا بنانے والو کے خلاف کریک ڈاؤن
مورخہ: 06 مئی 2025
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف احکامات کی روشنی میں تھانہ اورنگی پولیس کا اندرون مکان قائم *منی گٹکا ماوا فیکٹری* پر چھاپہ، ملزمان گرفتار۔
ملزمان اورنگی بلوچ گوٹھ کے علاقے میں اندرون خالی پلاٹ پر مضر صحت گٹکا ماوا تیار کر رہے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔
فیکٹری سے 65 پڑیاں گٹکا ماوا، 10 کلو چونا، جیلانی پاؤڈر، تمباکو، کیمیکل، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ویسٹ پولیس
گرفتار ملزمان میں فیض محمد ولد شیر محمد، فتح محمد ولد شیر محمد، زین العابدین ولد احمد اور ماجد ولد داد محمد شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی