Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائیاں: موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

مورخہ: 02 جون 2025

1۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس کی کارروائی:

سیکٹر 16 اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران دو ملزمان علی شہباز اور امیر حسین گرفتار۔

چوری شدہ موٹرسائیکل نمبر KLC-3045 برآمد، مقدمہ درج، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے AVLC کے حوالے کردیا گیا۔

2۔ تھانہ پیرآباد پولیس کی کارروائی:

قصبہ کالونی میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان انور اور اکرام اللّٰہ گرفتار۔

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری شدہ موٹرسائیکل نمبر KFW-6271 برآمد۔

مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

گرفتار ملزمان ماضی میں بھی متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.