Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹاسک فورس کی لیاری میں منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی*، ڈی آئی جی عرفان بلوچ سربراہ ٹاسک فورس
مورخہ: 04 جولائی 2025
کاروائی ماڑی پور روڈ لیاری تھانہ کلری کے حدود میں کی گئی،
ٹاسک فورس نے ایس ڈی پی او بعدادی تابش علی شاہ اور ایس پی انویسٹیگیشن ملیر حسیب جاوید کی سربراہی میں کاروائی کی، عرفان بلوچ
فورس نے چرس کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ 1 ساتھی فرار ہوگیا، سربراہ ٹاسک فورس
دورانِ کاروائی 1 ملزم فرحان ولد محمود اختر گرفتار ہوا جسکے پہنے ہوئے بیگ کے اندر سے ساڑھے ساتھ لاکھ مالیت کی 9 کلو چرس برآمد ہوئی، عرفان بلوچ
چرس کے 36 پیکٹ برآمد ہوئے جو 250 گرام کے پیکٹ میں تھیں، سربراہ ٹاسک فورس
فرار ہونے والے ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جسکی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عرفان بلوچ
ملزم نے انکشاف کیا کہ برآمدہ چرس ماما یعقوب کے اڈے مچھر کالونی سے ڈیفنس کلفٹن اور دیگر پوش علاقوں میں سپلائی کے لئے لیجائی جارہی تھی، سربراہ ٹاسک فورس
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، عرفان بلوچ
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی