Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 (بھینس کالونی) میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔

مورخہ: 20 مئی 2025

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی سمیت 01 بلا ضرب (ٹوٹل 02 ملزمان) گرفتار، جبکہ 01 ملزم فرار۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم (زخمی) اور کبیر ولد ماجد (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 03 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمدہ موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھینی گئی ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے اسپتال جبکہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.