Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔
DATED: 12 DECEMBER-2025
تھانہ پاپوشنگر پولیس کا دوران گشت پاپوشنگر قبرستان کے پاس اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ
پولیس نے دو موٹر سائیکلز پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جانب سے بھی فوری جوابی فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 3 ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کامران ولد شاہجہان عمری 30/35 سالہ کے نام سے ہوئی۔
جبکہ فراری ملزمان کی شناخت سلمان عرف سلو سمیت 2 نامعلوم ملزمان سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9mm پستول بمعہ راؤنڈز زندہ, 2 عدد موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔
گرفتار زخمی ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی