Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
محرم الحرام 2025 کے سلسلے میں ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون کی کانفرنس روم میں اہم میٹنگ / اجلاس
*Dated: 13-06-2025*
*آج مورخہ 13 جون 2025 بروز جمعہ کو ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس گلبرگ میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا*
اس میٹنگ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔
اس میٹنگ/اجلاس میں ویسٹ زون کے دونوں ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پیز صاحبان، DC سینٹرل و ویسٹ، K الیکٹرک و KMC کے افسران نے بھی شرکت فرمائی۔
اس اجلاس میں تمام ماتمی جلوسوں و مجالس کے منتظمین اہل تشیعہ مکتب فکر کے نمائندگان و علمائے کرام, مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات نے شرکت فرمائی اور محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت کی اور اپنی سفارشات پیش کی گئی۔
دوران میٹنگ شرکاء نے اپنے اپنے مسائل پیش کیئے جنکو حل کرنے اور فل پروف سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے جائینگے، کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
اس دوران ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے افسران کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لئے تشکیل دیے گئے پلان سے آگاہ کیا اور سخت احکامات دیتے ہوئے سخت سیکیورٹی انتظامات کرنےکی ہدایات بھی جاری کیں۔
مجالس اور جلوسوں میں شرکاء کی جامع تلاشی لینے اور حساس جگہوں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تاہم عورتوں کی تلاشی کے لئے لیڈی سرچر پولیس کانسٹیبلان تلاشی کے فرائض انجام دینگی۔ اور تمام افسران ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے کے جلوس و مجالس کے منتظمین و علمائے کرام سے رابطہ میں رہینگے.
مجالس و جلوس سے قبل روٹ کو بم ڈسپوزل ٹیم سے کلیئر کرایا جائیگا۔
امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف لائٹنگ 24 گھنٹے رکھی جائے گی۔
اس کے علاوہ جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روٹ پر ناجائز تجاویزات کو ہٹا کر مکمل کلیئر کیا جائے گا۔
جہاں جہاں پر گھروں میں مجالس ہوتی ہیں وہاں پر بھی مناسب سیکیورٹی کا بندوست کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے افسران کو ہدایات دی کہ جہاں جہاں پر شرانگیزی وال چاکنگ، بینرز یا کوئی پمفلٹ وغیرہ آویزاں ہوں ان کو فوری طور پر remove کیا جائے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے افسران کو سختی کیساتھ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس سیکشن کو پوری طرح سے فعال کیا جائے۔
ڈی آئی جی صاحب نے مزید فرمایا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کا خاص خیال رکھا جائے اور گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہ سے کافی فاصلے پر ہونی چاہیئے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی نقص امن کا مسئلہ درپیش نا ہو۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے امام بارگاہ کے منتظمین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے رضا کاروں کیساتھ ملکر پولیس کی نگرانی میں واک تھرو گیٹ کے زریعے تمام مجالس و جلوس کے شرکاء کو مکمل طور پر اور اچھی طریقے سے چیک کر کے ان کو امام بارگاہ میں جانے دیں۔
انٹیلیجنس افسران و اسٹاف دوران مجلس و جلوس مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے اور ان کو چیک کرینگے تا کہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نا ہو سکے۔
موبائیل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل (شاہین فورس) کا گشت موثر اور زیادہ سے زیادہ رکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے سخت احکامات و ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی