Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے حکم و ہدایت کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مورخہ: 28 ستمبر 2024

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرمن اسکول کے قریب الماری سے ملنے والی تشدد شدہ نعش کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتول 35 سالہ محمد حسن شاہ کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق، مقتول اور مرکزی ملزم رب نواز کے درمیان ذاتی جھگڑا تھا، جس کے نتیجے میں ملزمان نے مقتول کو مل کر قتل کیا اور اس کی نعش کو جرمن اسکول کے قریب چھوڑ دیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد عمیر، بلال، محمد بلال اور وقار شامل ہیں جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان میڈیا سیل، ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.