Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر زون ویسٹ پولیس کی کاروائیاں جاری
مورخہ: 26 مئی 2025
گزشتہ شب تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود بمقام اندرون KDA گراؤنڈ بلاک U نارتھ ناظم آباد
میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
مقابلے کے دوران 1 ملزم زخمی حالت میں جبکہ 1 ملزم بلاضرب گرفتار ہوا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت احمد نواز ولد غلام شبیر جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت احمد عرف کالا ولد ربنواز کے نام سے ہوئی۔
قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل اور 1 موٹر سائیکل برامد ہوئی۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون