Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 30 جون 2025
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سنگی گوٹھ کے قریب کاروائی کرکے ملزم عبد المجید ولد بشیر احمد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KPD-0587 بھی تھانہ سرجانی کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 856/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس