Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ رضویہ سوسائٹی اور تھانہ نیو کراچی پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی کی کامیاب کارروائیاں
مورخہ 9 مئی 2025
تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے گشت کے دوران اردو بازار ناظم آباد نمبر 1 سے دو ملزمان محمد جنید ولد محمد عثمان اور ثناء اللہ ولد خان محمد کو گرفتار کیا، جو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھینا جھپٹی میں ملوث تھے۔ ملزمان سے ایک 30 بور پسٹل معہ 3 راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل (نمبری KDO-0160) برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 172/2025 بجرم 381A پہلے سے درج ہے، جبکہ اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ نمبر 190/2025 بجرم 23-1-A درج کیا گیا ہے۔
تھانہ نیو کراچی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم ولد اکبر کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک پستول معہ 2 راؤنڈز اور ایک موبائل فون Vivo Y-535 برآمد ہوا، جس کا مقدمہ الزام نمبر 164/25 درج ہے۔ اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ نمبر 287/2025 بجرم 23-1-A درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے، مزید پولیس کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی