Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔

مورخہ: 24 دسمبر 2024

یسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو کارندوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

پولیس نے 05 مسلح ملزمان کی اطلاع پر جرمن اسکول کٹ کے قریب کاروائی کی تو ملزمان پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے جوابی کاروائی کے دوران 02 مسلح ملزمان کو بلاضرب گرفتار کیا، جبکہ 03 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزمان سے 02 عدد 9 ایم ایم پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ زیراستعمال برآمدہ موٹرسائیکل بھی اسلحہ کے زور چھینی گئی ہے، جس کے انجن اور چیچس نمبرز پنچ/تبدیل کیئے گئے ہیں۔

گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد عباس ولد محمد عظیم اور صمد ولد ندیم شامل ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتیں کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز و موٹرسائیکلز کو ایران اسمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.