Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ شب تھانہ رضویہ کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ۔
September - 26, 2025
پولیس مقابلہ جہانگیر آباد ندی کنارہ کے پاس ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی اور فرار ساتھی کا نام دانیال بتایا۔
ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی