Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن

مورخہ : 09 جنوری 2025*

تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی روبری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سرجانی نے انٹیلیجنس بنیاد پر تیسر ٹاؤن سیکٹر میں کاروائی کرکے ملزمان گینگ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے/چوری کیئے گئے 05 موبائل فونز، نقدی رقم اور زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز برآمد ہوئیں۔

برآمدہ پانچوں موبائیل فونز روبری، ہاؤس روبری، اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں چھینے/چوری کیئے گئے ہیں.

جبکہ برآمدہ دونوں موٹرسائیکلز بھی چوری شدہ ہیں جن کی سرقیدگی کے مقدمات تھانہ ناظم آباد اور تھانہ لانڈی میں درج ہیں۔

برآمدہ موبائیل فونز کی وارداتوں اور موٹرسائیکلز کی سرقیدگی کے مقدمات کی تفصیلات ذیل ہیں۔

1۔ موبائل فون Infinix (مقدمہ الزام نمبر 1390/2024 بجرم دفعہ 392/397/457/34 ت پ تھانہ سرجانی)۔

2۔ موبائیل فون Techno Spark (مقدمہ الزام نمبر 1468/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی)۔

3۔ موبائیل فون Techno Camon (مقدمہ الزام نمبر 772/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی)۔

4۔ موبائیل فون Realme (مقدمہ الزام نمبر 1227/2024 بجرم دفعہ 380 ت پ تھانہ سرجانی)۔

5۔ موبائیل فون Infinix (مقدمہ الزام نمبر 1407/2024 بجرم دفعہ 380 ت پ تھانہ سرجانی)۔

6۔ موٹرسائیکل 70CC بلا نمبری کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 11/2025 تھانہ ناظم آباد۔

7۔ موٹرسائیکل 70CC بلا نمبری کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 15/2025 تھانہ لانڈھی۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن بھی ڈکیتی روبری سمیت اسٹریٹ کرائم اور چوری کی مزید متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں رحمت علی عرف ملتانی ولد محمد جمیل، شہزاد عرف پایا ولد شیر، عمران ولد محمد اشرف، جنید ولد شاہد اور شہریال عرف شیرو ولد سرفراز شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.