Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
مورخہ 30 دسمبر 2024
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزمان سیکٹر 16 شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کررہے تھے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے زیر استعمال منی پجارو نمبری BD-5402 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا۔
گرفتار ملزمان میں سید زبیر ولد عبدالہادی، شاہ ضمیر ولد اقبال اور ذیشان ولد فیض شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی