Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر انسپیکٹر زبیر نواز اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر منشیات کی ایک بڑی کھیپ 50 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی
مورخہ 03 دسمبر 2025
منگھوپیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔ منشیات کی ایک بڑی کھیپ پچاس (50) کلو سے زائد چرس برآمد
منشیات کی سپلائی کا منظم نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے دو ملزمان گرفتار
یہ اہم کاروائی مین ناردرن بائی پاس روڈ کے قریب عمل میں لائی گئی۔
اس خفیہ کاروائی کے دوران دو بڑے منشیات فروش ڈیلر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
ضمیر حسین سولنگی ولد امین سولنگی اور گلزادہ آفریدی ولد عظیم آفریدی کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کچھ منشیات فروش انہیں خیبر پختونخوا (KPK) سے اسٹیل ٹاؤن میں منشیات بھیجتے ہیں اور وہ اسے اپنی مہران کار کے ذریعے پشاور سے بتائے گئے کراچی کے مختلف مقامات پر سپلائی کیا جاتا تھا۔
منشیات کے پی کے پشاور سے آنے والی گاڑیوں کے زریعہ چھپا کر مختلف پیکٹس میں منگوائی جاتی تھی۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 889/25 بجرم دفعہ 9 (1) 3 E/109 CNSA 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان سے برآمد مہران کار جوکہ منشیات سپلائی میں استعمال ہوتی تھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی