Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری
Dated: 23 February 2024
تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود بلاک 21 مہمند مسافر خانہ میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کی سربراہی ایس ڈی پی او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا جناب محمد نعیم خان صاحب نے کی۔
ایس ایچ او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا سمیت تھانہ گبول ٹاؤن اور تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی ایک ایک موبائل آپریشن میں شامل رہی۔
تلاش ڈیوائس آپریٹر اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
مہمند مسافر خانہ کی مکمل تلاشی لی گئی اور مسافروں کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا۔
ویسٹ زون پولیس