Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری

مورخہ: 26 اکتوبر 2025

ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دنوں مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت بہادر سعید ولد نور اکبر خان اور بخشی رحمٰن ولد محمد رحمٰن کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.