Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر زون ویسٹ کے مختلف علاقہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا سپلائرز و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری-
مورخہ: 13 نومبر 2025
کومبنگ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو عمل میں لانا ہے۔
تھانہ منگھوپیر
تھانہ منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ اور دیگر ملحقہ کچی گلیوں میں آپریشن کیا گیا۔
تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا
تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مدینہ کالونی بلاک نمبر 22 اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا گیا۔
کومبنگ سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا۔
بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن و تصدیق بھی کی گٸی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی زون ویسٹ کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز بمعہ موبائلز ہمراہ نفری، لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دۓ۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون