Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے خصوصی احکامات پر تھانہ سپر مارکیٹ کا فوری کارروائی ۔
مورخہ: 24 جون 2025
تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی 14 لاکھ ڈکیتی کی واردات 24 گھنٹوں کے اندر حل ملزمان گرفتار اسلحہ و لوٹی گئی رقم برآمد
شہری ذوالفقار علی ولد خوشی محمد کے گھر میں گھس کر 3 ملزمان جو کہ 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے دو ملزمان کے پاس اسلحہ موجود تھا اسلحہ کے زور پر کیش رقم و موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے
تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے مدعی بالا کا مقدمہ الزام نمبر 251/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف قائم کیا
بروقت مختلف کاروائیوں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کی اور وقوعہ کی CCTV فوٹیج حاصل کی گئی
24 گنٹے کے اندر ہی تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 251/25 میں مطلوب مرکزی ملزم و 2 نامعلوم ملزمان کو گرفتار کیا
گرفتار ملزمان کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی
گرفتار شدہ ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں ، 2 پسٹل ، لوٹی گئی رقم برآمد
تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کی کاوشوں سے 24 گھنٹے کے اندر نامعلوم واردات میں ملوث ملزمان کو(DETECT) کرکے گرفتار کیا گیا
ملزمان کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ پر علیحدہ سے اسلحہ کے مقدمے ۱۔ مقدمہ الزام نمبر 252/25بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ ۲۔ مقدمہ الزام نمبر 253/25 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ قائم کیا گیا
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی