Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 10 JULY-2025
پولیس مقابلہ
سینٹرل، تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ.
پولیس مقابلہ بمقام عبداللہ کالج روڈ بلاک U نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 1 ملزم بلاضرب گرفتار جبکہ1 مزید ساتھی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اختر ولد مالک کے نام سے ہوئی بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت امان اللہ ولد فانوس کے نام سے ہوئی
فراری ملزم کا نام تاج معلوم ہوا
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل برامد ہوئے
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی