Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
DATED: 22 FEBRUARY 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے مورخہ 20 فروری 2024 کو غازی آباد میں راہگیر شہری محمد محراب کو واردات کا نشانہ بنایا تھا۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 81/2025 بجرم دفعہ 397/392/34 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔
ملزمان نے مورخہ 20 فروری 2024 کو ہی گلشن بہار میں راہگیر شہری حمزہ کو بھی واردات کا نشانہ بنایا تھا۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 82/2025 بجرم دفعہ 397/392/34 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ بہار سیکٹر 16 میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KLA-8653 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف سندھ ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سید سنجید شاہ ولد ناصر محمود اور عبدال آخر ولد عبدالحکیم شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی