Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATE: 13 OCTOBER-2025
1- سینٹرل، تھانہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ
سیکٹر 6-B نیو کراچی، صبا سنیما کے قریب پولیس اور دو مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت میر حسن ولد شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے، جس کا کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جارہا ہے۔
زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
پولیس نے موقع سے مندرجہ ذیل سامان برآمد کیا:
ایک عدد پستول بمعہ راوند
ایک عدد موبائل فون
دو عدد پرس
ایک عدد موٹر سائیکل
واقعہ کی اطلاع اے ایس آئی سجاد گجر نے موبائل محافظ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا سے نوٹ کروائی ۔
مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
2- ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 موٹرسائیکل سوار دنوں (02) ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
زخمی ملزمان کی شناخت انس ولد انیس اور عمر ولد محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی