Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر زون ویسٹ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، شہریوں سے تعاون کی اپیل

DATED: 20MARCH 2026

زون ویسٹ میں عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایت  پر ویسٹ زون کے دونوں اضلاع میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اہم شاہراہوں، بازاروں، شاپنگ سینٹرز، پارکس اور تفریحی مقامات پر پولیس کی جانب سے پولیس رپورٹنگ کیمپس کے ساتھ ساتھ سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ عید کے دنوں میں ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

 شہری خریداری کے مراکز، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں، نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ کسی بھی مشکوک و مشتبہ افراد، سرگرمی، غیر قانونی عمل یا شرپسند عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے مزید ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں تاکہ عوام عید کی خوشیوں کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منا سکیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.