Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کا کیٹل / مویشی منڈی نادرن بائی پاس کا دورہ امروز ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے ایشیاُ کی سب سے بڑی کیٹل / مویشی منڈی نادرن بائی پاس کا دورہ کیا اور  سیکیورٹی کا مکمل جائزہ لیا

مورخہ : 29 اپریل-2025 

جناب ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کا ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نادرن بائی پاس شہاب علی صاحب نے استقبال کیا۔ 

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کے ہمراہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہحی مستوئی صاحب و دیگر پولیس افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کو مویشی منڈی میں سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس انتظامات پر مکمل بریفینگ دی گئی۔ 

جناب ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے افسران و ملازمان کو منڈی میں مزید حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری فرمائے۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے مزید فرمایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی اور اسنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔

کیٹل/مویشی منڈی پر بمطابق پلان تعینات سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے اور اطراف کی شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھانے کے بھی احکامات جاری فرماۓ۔

مشکوک و مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

ڈی آئی جی صاحب نے مویشی منڈی میں پولیس کی جانب سے قائم کردہ کنٹرول روم (کیٹل منڈی بیس) کا بھی معائنہ کیا اور بیس پر تعینات آپریٹرز کو مناسب ہدایات دیں۔ 

مزید ڈی آئی جی صاحب نے کہا کہ کیٹل مویشی منڈی میں آنے جانے والے ہر شہری کا تحفظ کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی واقع رونما نا ہو سکے۔ 

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.