Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں کامبنگ و سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، متعدد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور ملزمان کی گرفتاری،
DATE.14 january 2026
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 13/14 جنوری 2026 کو رات 10:00 بجے سے صبح 02:30 بجے تک خصوصی کامبنگ و سرچ آپریشنز کیے،
تفصیلات کے مطابق تھانہ بلال کالونی، تھانہ نارتھ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ نیو کراچی کی حدود میں واقع سیکٹر 5-E نیو کراچی، بشیر چوک و وداریہ والی گلی سیکٹر 5-F، اور کٹھیاواڑی محلہ سیکٹر 11-D نیو کراچی میں پولیس، رینجرز اور لیڈیز پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کارروائیاں انجام دیں۔
آپریشن کے دوران مجموعی طور پر درجنوں گھروں اور ہوٹلز کی تلاشی لی گئی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 100 سے زائد افراد کی تلاشی اور SVAS کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران ضابطہ فوجداری کی دفعہ 54 کے تحت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 03 ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف 02 مقدمات درج کیے گئے۔
کامبنگ آپریشن کے نتیجے میں جرائم کی روک تھام، مشتبہ عناصر کی نشاندہی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون