Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 22 جون 2025
ملزمان اندرون گراؤنڈ سیکٹر ساڑھے 11 میں ڈکیتی کی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
شاہین فورس نے خفیہ اطلاع سیکٹر ساڑھے 11 میں کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں بیت اللہ ولد نور اسلام، ارباز ولد لیاقت علی اور حنزلہ ولد محمد خالد شامل ہیں۔
گرفتار ملزم بیت اللہ عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 624/2024 بجرم دفعہ 395 ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 632/2024 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس