Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن
Media Cell-DIGP West Zone
Dated: 17-02-2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر کاروائیاں جاری
گزشتہ شب تھانہ شاہراہِ نور جہاں کے علاقے اندرون مین روڈ نزد KDA گراؤنڈ بلاک U نارتھ ناظم آباد میں پولیس کا ڈکیتوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بلا ضرب گرفتار۔
زخمی ملزم کی شناخت عبدالرحمن ولد مطلوب حسین جب کہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت محمد نوید ولد قمرالدین کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 01 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 01 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 5 عدد چھینے ہوئے موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی.
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی