Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ پیرآباد کی کارروائی
پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم حضرت رحیم ولد عمر رحیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، خالی میگزین، اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم مختلف مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
تھانہ تیموریہ کی کارروائی
تیموریہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ملزم حنیف عرف ساگر ولد عبدالغفور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 5200 روپے نقدی، کیلکولیٹر، بک، اور قمار بازی کے ٹکٹ برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی کارروائی
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان بلال ولد احسان اور خرم بیگ ولد فیروز بیگ سے مجموعی طور پر 110 پریاں گٹکا ماوا برآمد کرلیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 13/2025 بجرم دفعہ (1)4/8 درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ منگھوپیر کی کارروائی
منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم عالیان ولد مہربان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران 110 پڑیاں گٹکا ماوا (7 کلو سے زائد) اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی