Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں روانہ کی بنیاد پر کومبنگ/سرچ آپریشن۔
Dated: 14 November 2025
ویسٹ، تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔
کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اورنگی، مومن آباد ہمراہ نفری، رینجرز کے افسران و جوان، لیڈیز اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔
*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون