Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ رات مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس مقابلے۔
DATED: 02 JULY-2025
*تھانہ یوسف پلازہ*
گزشتہ شب شاہین فورس یوسف پلازہ کا ڈاکوؤں کے ساتھ بمقام مین شاہراہِ پاکستان بالمقابل دی بینک آف پنجاب کے پاس پولیس مقابلہ ہوا، جس میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان ایک کار نمبری AXU 881 میں سوار دو افراد کو لوٹ رہے تھے۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عمران خان ولد حاجی اکرم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل 9mm بمعہ راؤنڈ، ایک موٹر سائیکل بلا نمبری اور مدعی سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا۔
*تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا*
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود بمقام ندی کنارہ لیاری ندی سیکٹر 12D نیو کراچی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں 1 ملزم بلاضرب گرفتار جبکہ ان کا 1 ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عابد ولد خلیل الرحمن کے نام سے ہوئی جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت محمد نبی ولد فقیر محمد کے نام سے ہوئی۔ فراری ملزم کا نام عبداللہ عرف سرولہ جانان معلوم ہوا ہے۔
ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل برامد ہوا۔
*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون