Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے خصوصی احکامات و ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے پولیس اہلکار اور معصوم نوجوان کے قتل سمیت ایس ایچ او کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے (شاہد برگر) ڈکیت گینگ کے تین اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

مورخہ: 15 مارچ 2025

ڈی ایس پی سرجانی اشتیاق غوری کی سربراہی میں ایس ایچ او سرجانی نے رات گئے انٹیلیجنس بیسڈ کومبنگ/ سرچ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 02 پسٹلز (30 بور) بمعہ ایمونیشن اور تھانہ منگھوپیر کی چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی۔

*گرفتار ملزمان کی شناخت ذیل ناموں سے ہوئی ہے*

1۔ خان محمد عرف فراز عرف بھورا ولد جان محمد

2۔ محمد سمیع عرف سنی عرف آلو پیاز ولد زرداد خان

3۔ حامد رضاء ولد محمد موسیٰ

مورخہ 29 جولائی 2019 کو ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کے لئے تھانہ لانڈھی کے علاقے میں ایس ایچ او سعادت بٹ پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کیا تھا۔ (جس کے مقدمات الزام نمبرز 285/2019 بجرم دفعہ 395 ت پ اور 286/2019 بجرم دفعہ 353/324/34 7-ATA تھانہ لانڈھی میں درج ہے۔

ملزمان نے مورخہ 04 مارچ 2024 کو کے ڈی اے ائمپلائز سوسائٹی میں 22 سالہ یونیورسٹی کے طالب علم محمد لاریب ولد محمد حسین کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے سفاکی سے جاں بحق کیا تھا۔ مقتول ایک ہونہار بی بی اے کا طالب علم تھا۔ والد کے مطابق، جلد ہی اس کی کتاب شائع ہونے والی تھی اور اس کی شادی بھی قریب تھی۔ (جس کا مقدمہ الزام نمبر 300/2024 بجرم دفعہ 392/302/34 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ بعد قتل فرار ہوتے وقت مقتول کا موبائل فون راستے میں پھینک دیا تھا اور قتل/واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ملزمان کی اپنی تھی جسے بعد واردات گرفتاری کے ڈر سے 47000 میں فروخت کردیا تھا اور کچھ عرصے کے لئے وارداتیں روک دی تھیں۔ (سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں بھی ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مورخہ 28 نومبر 2021 کو ملزمان نے تھانہ لانڈھی کے علاقے کمال بیوٹی اسٹور کے قریب واردات کے دوران فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کانسٹیبل حمزہ کو زخمی کیا تھا جوکہ دوران علاج شہید ہوگیا تھا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 688/2021 بجرم دفعہ 353/186/324/302/393/34 تھانہ لانڈھی میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کا گینگ 15 ملزمان پر مشتمل تھا جن میں سے 05 ملزمان قبل از پولیس مقابلوں میں ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ 02 ملزمان اب بھی جیل میں ہیں۔ ملزمان کو وارداتوں کی ٹچ/ٹپ دینے والے 07 ملزمان، اسلحہ فراہم کرنے والے 04 ملزمان سمیت دیگر فرار ساتھی ملزمان کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

گرفتار ملزمان نے کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ½2، 4، 5، 6، لانڈھی نمبر 6، بابر مارکیٹ، محمودآباد نمبر 6 اور محمودآباد گجر چوک، سرجانی، منگھوپیر اور خواجہ اجمیر نگری سمیت اندرون کراچی کے دیگر تھانہ جات کے علاقوں میں موبائل مارکیٹ، گوشت کی مارکیٹ، مصالحہ جوڑیا مارکیٹ، اسٹال، کنفکشنری شاپ، سبزی منڈی کی گاڑیاں، چاول بیوپاری، سنار، کپڑے والے، کنیکٹ کمپنی، بسکونی، ایف ایم سی جی، سروس اسٹیشن، بک اسٹال اور پرچون کی دوکانوں سمیت راہگیر شہریوں سے 200 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے اعتراف کردہ وارداتوں میں مزید گرفتاری اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

*خان محمد عرف فراز عرف بھورا ولد جان محمد*

1۔ مقدمہ الزام نمبر 708/2029 بجرم دفعہ 395 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن۔

2۔ مقدمہ الزام نمبر 710/2019 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن۔

3۔ مقدمہ الزام نمبر 790/20219 بجرم دفعہ 23(1)اے سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ زمان ٹاؤن۔

4۔ مقدمہ الزام نمبر 475/2021 بجرم دفعہ 23(1)اے سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ کورنگی۔

5۔ مقدمہ الزام نمبر 525/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی۔

6۔ مقدمہ الزام نمبر 827/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا۔

7۔ مقدمہ الزام نمبر 846/2021 بجرم دفعہ 381-اے ت پ تھانہ زمان ٹاؤن۔

8۔ مقدمہ الزام نمبر 270/2023 بجرم دفعہ 23(1)اے سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ زمان ٹاؤن۔

*محمد سمیع عرف سنی عرف آلو پیاز ولد زرداد خان*

1۔ مقدمہ الزام نمبر 708/2019 بجرم دفعہ 395 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن۔

2۔ مقدمہ الزام نمبر 710/20219 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن۔

3۔ مقدمہ الزام نمبر 789/2019 بجرم دفعہ 23(1)اے سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ زمان ٹاؤن۔

4۔ مقدمہ الزام نمبر 533/2020 بجرم دفعہ 6/9-بی تھانہ کورنگی۔

5۔ مقدمہ الزام نمبر 27/2021 بجرم دفعہ 23(1)اے سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ ایس آئی یو۔

6۔ مقدمہ الزام نمبر 525/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی۔

7۔ مقدمہ الزام نمبر 827/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا۔

8۔ مقدمہ الزام نمبر 846/2021 بجرم دفعہ 381-اے ت پ تھانہ زمان ٹاؤن۔

9۔ مقدمہ الزام نمبر 268/2023 بجرم دفعہ 23(1)اے سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون پولیس کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.