Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔

مورخہ: 21 جنوری 2025

1. اقبال مارکیٹ پولیس

ڈکیتی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم انعام اللّٰہ عرف گوڈ زخمی حالت میں گرفتار۔

ملزم شہری فرحان میاں سے واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔ پولیس نے گشت کے دوران شہری کے شور مچانے پر کارروائی کی۔

ملزم سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد، جبکہ ملزم کی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری۔

2. سرجانی پولیس

بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزم وقاص عرف انچی زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی ملزم فرار۔

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی برآمد۔ پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل قبضے میں لے کر مزید تفصیلات حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ساتھی ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

3. شاہراہِ نور جہاں پولیس

نارتھ ناظم آباد بلاک یو، کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم محمد ماجد ولد عبدالرشید زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم مجاہد احمد عرف مجی فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین برآمد۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.