Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویسٹ، تھانہ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں مسلح ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔

مورخہ: 04 مارچ 2025

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز ولد جمال سعید کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد۔

ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.