Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ربیع الاول-2025 کے موقع پر فل پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

مورخہ : 27 اگست - 2025

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کی فل پروف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ زون کی کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا۔*

اجلاس میں ویسٹ زون کے سینیئر پولیس افسران، اہل سنت جماعت کے علماء اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی آیات کریمہ سے شروع کیا گیا۔

علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین نے اپنے اپنے سیکیورٹی مسائل سے ڈی آئی جی ویسٹ زون کو آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ان کے سیکیورٹی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر فوری حل کرنے اور جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری فرمائیں کہ وہ ربیع الاول کے سلسلے میں تمام جلوسوں اور سیرت النبی ﷺ پروگراموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

جلوسوں کی تمام گذرگاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کی مکمل سویپنگ اور سرچنگ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

تمام بڑے بڑے جلوسوں کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔

تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز جلوسوں کے منتظمین کیساتھ رابطہ کو یقینی بنائیں گے اور ان کے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کریں گے۔

جلوسوں کے گذرگاہوں پر ناجائز تجاوزات کو فوری ہٹا کر مکمل کلیئر کیا جائے گا۔

جہاں جہاں پر شرانگیزی وال چاکنگ، بینرز یا کوئی پمفلٹ وغیرہ آویزاں ہوں ان کو فوری طور پر remove کیا جائے۔

انٹیلیجنس سیکشن کو ربیع الاول کے موقع پر پوری طرح فعال کیا جائے، مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ربیع الاول ڈیوٹی کی مناسبت سے تمام نفری کو ڈپلائمنٹ سے قبل اچھی طرح بریف کریں گے۔

شکایت کی رسائی، معلومات کی شیئرنگ اور لمحہ بہ لمحہ نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے علماء کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر امن بھائ چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے خاطر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

آخر میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.