Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
اورنگی جیولری شاپ میں تیس کروڑ مالیت کے سونے کی بڑی واردات میں ملوث 06 رکنی ڈکیت گینگ 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار، مسروقہ سونا ریکور۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ
مورخہ 17 فروری 2026
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بروقت ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی نگرانی میں ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے سلسلے میں ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، ٹیکنیکل بنیادوں اور برق رفتاری سے نہایت عمدہ حکمت عملی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں دن رات محنت کرتے ہوئے نقب زنی کی اس بڑی واردات میں ملوث گینگ کے ماسٹر مائنڈ سمیت 06 رکنی ڈکیت گینگ کو تیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے دیوار کاٹ کر سیف تک رسائی حاصل کی، سونا، چاندی اور ڈائمنڈ چوری کیے تھے۔
نقب زنی واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر، اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
دوکان کے ملازم عامر نے چابی کی نقل اور دیوار کی مارکنگ کرکے واردات میں سہولت کاری کی تھی۔
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ نقب زنی کی منصوبہ بندی 6 ماہ قبل کی تھی۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے کہا کہ نہایت منظم اور منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی نقب زنی کی واردات کو صرف 48 گھنٹوں میں ٹریس کرنا اور مکمل ریکوری کرنا یقیناً ایک بڑی اور قابل تعریف کاروائی ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ایس ایس پی ویسٹ اور ان کی پوری ٹیم کو اس شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زون ویسٹ پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے ویسٹ زون پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی