Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ : 7 مئی 2025
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہو گیا
پولیس مقابلہ ایف بی ایریا بلاک 22 نزد لیاری ندی کالی ٹبی کے قریب ہوا.
ایف بی انڈسٹریل ایریا موبائل نے سامنے سے اتی ہوئی بائیک کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر تین افراد سوار تھے
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے موٹر سائیکل ندی کی طرف بھگا دی پولیس موبائل نے بائیک والوں کا پیچھا کیا جس پر بائیک والوں نے پولیس پر فائر کر دیے
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا.
زخمی ملزمان کی شناخت
(1) فواد علی ولد اسرار احمد خان (2) سعید محمد عرف طور ولد باز محمد کے نام سے ہوئی جب فرار ملزم کی شناخت نامعلوم عرف مداغہ افغانی کے نام سے ہوئی-
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین برنگ سیاہ، 1 عدد 32 بور خالی میگزین پستول 3 عدد موبائل فون اور نقد رقم 690 اور 2200 برآمد ہوئے ہیں. ایک عدد موٹر سائیکل 70 بالا نمبری KLH-5504 جو کہ تھانہ گلشن اقبال سے سرکہ شدہ ہے-
زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی