Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔
DATED: 06 NOVEMBER-2025
1- گزشتہ شب، تھانہ منگھوپیر کے علاقے نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 زخمی ملزمان سمیت 01 بلا ضرب ملزم (ٹوٹل 03 ملزمان) گرفتار، 02 ساتھی ملزمان فرار۔
ملزمان گینگ نورانی ہوٹل کے قریب راہگیر تاجر فہاد کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ ہوا۔
ملزمان کی شناخت محمد عاطف ولد محمد معین (زخمی)، شارخ ولد ندیم (زخمی) اور ہارون رشید ولد حیات (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، تاجر سے چھینا گیا موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
2- سینٹرل، تھانہ ناظم آباد پولیس کی جانب سے مؤثر گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ ناظم آباد نمبر 3 نزد مڈ وے ہسپتال، کے قریب پیش آیا۔
دونوں ملزمان ناظم آباد نمبر 3 مڈ وے ہسپتال کے پاس شہری سے واردات کر رہے تھے دوران گشت پولیس موقع پر پہنچی اور اور دونوں اسٹریٹ کرمنل کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزم کی شناخت حسن رضا ولد علمدار اور اسد ولد وارث خان کے نام سے ہوئی
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 عدد 9MM پستول بمعہ 3 راؤنڈز اور 4 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے۔
دونوں اسٹریٹ کرمنل اس سے پہلے بھی ڈسٹرکٹ سنیٹرل کے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،تھانہ پاپوش نگر اور مختلف تھانہ جات کی حدود میں واردا تیں کر چکے ہیں
(ملزمان کا سابقا کرمنل ریکارڈ )
حسن رضا ولد علمدار 392/297 ب ت تھانہ جمشید کوارٹر
(2) اسد ولد وارث خان 392/397۔23(i)A تھانہ جمشید کوارٹر
واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ایف آئی آر نمبر 486/25
زیر دفعات 353/324/34، 23-1-A کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی