Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن۔

مورخہ: 29 جنوری 2025

پولیس مقابلہ – سینٹرل

جوہرآباد تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس کا مقابلہ، سنگھم گراؤنڈ بلاک 9 ایف بی ایریا میں دورانِ گشت دو طرفہ فائرنگ۔

مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ملزم بلا ضرب حراست میں جبکہ ایک موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم ولد غلام نبی (زخمی) اور وجاہت ولد واحد (بلا ضرب) کے طور پر ہوئی، جبکہ فرار ملزم غضنفر عرف بابر ہے۔

پولیس نے موقع سے 30 بور پسٹل بمعہ 4 راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل CD-70 برآمد کرلی۔

زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ تمام ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.