Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔ پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 22 جنوری 2025
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات پر تھانہ سرجانی پولیس نے ڈکیتی روبری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کے علاقے میں کاروائی کرکے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 03 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیر استعمال 02 موٹر سائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔
1۔ بائیک نمبر KML-3942 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 733/24 تھانہ تیموریہ میں درج ہے۔
2۔ بائیک نمبر KGT 7951 بھی چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 72/2025 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عاقب ولد محمد طالب، نعیم ولد رفیق، حمزہ ولد محمد خلیل، حذیفہ ولد خلیل اور مزمّل ولد انور شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی