Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق تھانہ منگھو پیر پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 07 مارچ 2025
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 02 میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، مسروقہ موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ ملزمان کے زیر استعمال بلا نمبری موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ملزمان کی شناخت فرید ولد صاحب نور اور نعمان ولد بسوار خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ویسٹ زون پولیس