Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سینٹرل نیو کراچی پولیس کی کارروائی نقلی پسٹل سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزم گرفتار۔
مورخہ: 25 اپریل 2025
نیو کراچی پولیس کی سیکٹر 11-E، نزد کاشف بیکری میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث تین خطرناک ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز ولد حاجی شیر آغا، احمد اللہ ولد سعید خان، اور ریحان خان ولد عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان نے نقلی پستول کے ذریعے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 عدد نقلی پستول، 2 موبائل فونز، 210 روپے نقدی اور 2 زیر استعمال موٹر سائیکلیں (Honda 110 نمبری RIO-5129، Honda 125 نمبری KOB-2347) برآمد کرلی ہیں۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں تفتیش ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس