Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 01 جون 2025
1. تھانہ رضویہ، ڈسٹرکٹ سینٹرل:
گزشتہ رات تھانہ رضویہ کی حدود جہانگیر آباد ندی کنارے پر کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
آپریشن میں ایس ایچ او رضویہ، رینجرز کے ڈی ایس آر بمعہ لیڈیز سرچرز اور رینجرز موبائلز شریک تھیں۔
آپریشن کے دوران جدید تلاش ڈیوائسز اور صوّاس ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک و مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔
2. تھانہ مومن آباد، ڈسٹرکٹ ویسٹ:
گزشتہ رات تھانہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی اور ملحقہ مقامات پر کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر کے مخصوص مقامات کی تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔
مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے ویریفیکیشن بھی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی، ایس ایچ او مون آباد، انٹیلیجنس اسٹاف، لیڈیز پولیس و دیگر نفری نے انجام دی۔
اس کارروائی کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ، امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس