Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا مضر صحت گٹکا ماوا تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی۔

*میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی*

*مورخہ: 04 فروری 2025*

ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس کا اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، ملزمان گرفتار۔

ملزمان تھرانی گوٹھ کے علاقے میں اندرون مکان بھاری تعداد میں مضرصحت گٹکا ماوا تیار کررہے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارخانے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کیا۔

کارخانے سے 300 پڑیاں اور 51 کلو تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، چونا، کیمکل،ڈرم، ٹپ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں شاہ رخ، باسط، شاہ زیب، محمد عامر، علی رضا اور جاوید شامل ہیں۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.